چین: کورونا وائرس، مزید 109 ہلاک ،مجموعی ہلاکتیں 2345 ہوگئیں

شائع 22 فروری 2020 03:46pm

چین میں کورونا وائرس سے مزید ایک سو نو افراد ہلاک ہوگئے۔ تعداد دو ہزار تین سو پینتالیس ہوگئی۔ اٹلی میں وائرس سے متاثرہ پہلا کیس سامنے آگیا، ایران میں ہلاکتیں بڑھ کر چار ہوگئیں۔

جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،  چین سمیت دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتیں مزید بڑھ گئیں۔

 چین میں مزید ایک سو نو افراد ہلاک ہوگئے۔  تعداد دوہزارتین سوپینتالیس ہوگئی۔  جبکہ تین سو  ستانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 چین سمیت تیس ممالک میں وائرس سے   متاثرہ افراد کی تعداد چھیتر ہزار تین سو  تین ہوگئی ہے۔اٹلی میں کورونا کے باعث

 پہلی ہلاکت سامنے آگئی، ایران میں تعداد  چار ہوگئی ہے۔جس پر عراق نے ایرانی   شہریوں کو ویزے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ملحقہ تمام ترسرحدی چوکیوں کو تین دن کے لیے بند کردیا۔

جنوبی کوریا میں کیسز کی تعداد تین سوچالیس ہوگئی۔ لبنان میں بھی پہلا کیس سامنے آگیا ۔عالمی ادار ہ صحت نے  کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پرتشویش کا اظہار کردیا اور  کہا جیسے جیسے وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے ،بچاؤ کے  مواقع کم ہوتے جارہے ہیں۔