دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔مرنے والوں کی تعداد تین ہزار دو سو تیراسی ہوگئی۔سب سے زیادہ ہلاکتیں چین ، ایران اور اٹلی میں رپورٹ ہوئی ہیں ۔ ایران اور اٹلی میں صورتحال زیادہ سنگین ہونے لگی ہے۔
کورونا وائرس تاحال بے قابو ہے چین کے بعد ایران میں صورتحال مزید بے قابو ہوچکی ہے۔
جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارہ سو مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو چوبیس ہوگئی ہے۔
چین میں ایک سو تینتالیس نئے کیسے رپورٹ ہوئے ہیں چین میں اموات تین ہزار بیالیس ہوگئی ہیں جبکہ اسی ہزار پانچ سو باون افراد کورونا وائرس میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین اور ایران کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی سامنے آیا ہے جہاں مزید اکتیس اموات ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر ایک سو اڑتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں اٹلی کے بائیس حصوں میں اس وقت یہ وائرس پھیل چکا ہے اور یہاں تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
جاپان میں بھی پانچ مزید کیس رپورٹ ہوئے ہیں یہ تمام افراد اٹلی سے جاپان پہنچے تھے۔
امریکا کی انیس ریاستوں میں چودہ ہلاکتیں جبکہ دوسوانیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ وائٹ ہاؤس نے اعتراف کیا کہ تشخیص کےلیے ٹیسٹنگ کٹس ناکافی ہیں۔ کانگریس نےآٹھ ارب تیس کروڑ کا ایمرجنسی بل منظورکرلیا ہے۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے جس کے بعد نئی دہلی کے تمام اسکول اکتیس مارچ تک بند کردیے گئے ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔