مودی کیخلاف ملائیشیا اور انڈونیشیا کے عوام سڑکوں پر

شائع 06 مارچ 2020 05:31pm

نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام پر بنگلہ دیش، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ بنگلہ دیشی مسلمانوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ مودی کا دورہ ملتوی کیا جائے۔

 عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ  مودی کو بنگلہ دیش آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

بنگلادیشی عوام کا مطالبہ ہے کہ  جب تک ہمارے جسم میں خون ہے ہم اس مسلمانوں کے قصائی کو بنگلہ دیش آنے نہیں دیں گے۔

ادھر کوالالمپور میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اور مودی مکالف نعرے بازی کی گئی۔

مودی دہشتگرد کے پلے کارڈ اٹھائے ہزاروں مسلمان جکارتہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔