اٹلی میں کورونا وائرس سے 50 افراد ہلاک ، مرنے والوں کی تعداد233 ہوگئیں

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2020 10:45am
فائل فوٹو

میلان :اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 24گھنٹوں میں 50افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں کی تعداد 233ہوگئیں ،متاثرین کی تعداد 5ہزار 883تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سب سے بڑے لاک ڈاؤن کی تیاریاں کی گئیں ہیں۔

حکام وائرس سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں،ایک کروڑساٹھ لاکھ افراد کی آبادی پرمشتمل علاقوں کولاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

لمبارڈی ، شمالی اور مشرقی اٹلی کے 11صوبے بھی شامل ہوں گے،جمنیزیم، سوئمنگ پولز، میوزیم اور اسکینگ ریزارٹ بند کئے جائیں گے۔

میلان اور سیاحتی مقام وینس  بھی اقدامات کی زد میں آئیں گےجبکہ کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں سیاحت شدید متاثر ہورہی ہے۔

اٹلی میں جان لیوا کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں،5ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہیں،اٹلی یورپ کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے۔