سعودی حکومت کا کورونا وائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے ریاست کے لاک ڈاؤن کا عندیہ

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 11:13am
فائل فوٹو

جدہ :سعودی حکومت نے کورونا وائرس کاپھیلاؤ روکنے کیلئے ریاست کے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد 45ہوگئی،جس کے بعد سعودی حکومت نےپاکستان سمیت 39ممالک کےمسافروں پرعارضی پابندی لگادی۔

سعودی عرب میں داخلے اور باہر جانےکیلئےاپنی شہریوں اورغیرملکیوں کو72گھنٹے کی مہلت دے دی گئی جبکہ 72گھنٹوں بعد  امید ہے کہ آمد و رفت  بند کردی جائے گی۔

مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں  زیارتوں اورعمرہ پرعارضی پابندی عائد کردی گئی،اجتماعات اورشادی بیاہ کی تقریبات پر بھی پابندی کا عندیہ دے دیا گیا ۔

سعودی کے شاہ  سلمان عبدالعزیز نے عالمی ادارہ صحت کو  ایک کروڑ ڈالرز  کا عطیہ دیا ہے۔

پاکستان سفیر نےراجاعلی اعجازنےسعودیہ میں مقیم پاکستانیوں سےرابطے میں رہنےکی اپیل کی ہے۔

امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے نماز عشاء کے بعد مسجدحرم الحرام میں خطاب کیااورکہا کہ کورونا وائرس عالمگیرمسئلہ ہے،پوری دنیا میں وائرس سےلوگ متاثرہورہے ہیں،ہم پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ایسے اقدامات کریں جن سے اس مہلک اور جان لیوا بیماری سے بچا جاسکے۔

امام کعبہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب سمیت پوری دنیا کو کرونا وائرس سے محفوظ فرمائے۔

جدہ میں بازاروں میں رش کم ہوگیا ہے اور لوگ صرف ضروری کاموں کیلئے یا خریداری کیلئے مارکیٹ جارہے ہیں۔