امریکا میں کورونا وائرس سے مزید3افراد ہلاک، ہلاکتیں 60 ہوگئیں
فائل فوٹوواشنگٹن: امریکا میں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا وائر سے مزید 3افراد ہلاک ہوئے،جس کے بعدہلاکتیں 60ہوگئیں ۔
وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کرتےہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں،ٹرمپ کا وائرس ٹیسٹ نیگیٹوآیاہے۔
دوسری جانب امریکا میں جان لیوا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذہے ،ہلاکتوں اور کیسزکی تعداد تیزی سے بڑھنےلگی۔
چوبیس گھنٹوں میں مزید 3افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 60ہوگئی جبکہ مختلف ریاستوں میں 2ہزار976افراد متاثر ہیں۔
امریکی ایئرپورٹس پربدترین صورتحال ہے،اسکریننگ کیلئےمسافروں کوکئی گھنٹے انتظار کرناپڑرہا ہے ،کاؤنٹرزپرلکھنےکےلیے ایک ہی پین کا استعمال کیاجانے لگا ،جس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے آج ملک بھر میں یوم دعامنانےکا اعلان کردیا ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔