کوروناوائرس:امریکی سفارتخانے نےپاکستان میں ویزا سروس معطل کردیں

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2020 07:43am
فائل فوٹو

واشنگٹن: کورونا وائرس کے پیشِ نظرامریکی سفارتخانے نے پاکستان میں ویزا سروس معطل کردیں۔

امریکی سفارتخانے کے حکام نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظرپاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ویزا سروس معطل کردیں،آج  سے امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹس میں تمام ویزہ اپائنٹمنٹس معطل کردی گئی ہیں۔

سفارتخانے کے مطابق،ویزا سروس جلد بحال کی جائے گی،ویزا سروس کی بحالی کیلئے فی الحال کوئی تاریخ نہیں دے سکتے،امریکی سفارتخانہ امریکی شہریوں کو ویزاکی سہولیات بدستور دستیاب رہیں گی۔