دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 7ہزار 988ہوگئیں
فائل فوٹوبیجنگ :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 7ہزار 988ہوگئیں،2لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ یورپ سمیت متعدد ملکوں میں لاک ڈاؤن برقرار ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،ہلاکتیں 7ہزار 900سے تجازور کرگئیں،ایک لاکھ 98ہزار سے زائدافراد وائرس کا شکار ہیں۔
چین کے بعد اٹلی، ایران اوراسپین سب سے زیادہ متاثر ہورہےہیں،اٹلی کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا،ایک دن میں 345ہلاکتیں ہوئیں، تعداد ڈھائی ہزارسے زائد ہوگئی۔
ایران میں 988افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اسپین میں 533افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
امریکا میں 115افراد ہلاک اور برطانیہ میں اموات 71ہوگئیں جبکہ تیونس میں شام 6 بجے سے صبح 6بجےتک کرفیو نافذ کردیا گیا۔
چین میں 11اموات اور 13نئے کیسز سامنےآئے ہیں جبکہ معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔