نوشہرہ : آٹے کی قیمت 1200روپے تک پہنچنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2020 11:02am
فائل فوٹو

نوشہرہ:کورونا وائرس کے باعث ایک طرف بازار بند تو دوسری جانب زخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی ،نوشہرہ میں آٹے کی قیمت 900 سے 1200 روپے تک پہنچ گئی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی متعدد دکاندار گرفتار کر لئے گئے۔

نوشہرہ میں کورونا وائرس کے باعث حکومت نے بازاروں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تو  دوکانداروں نے اشیاء ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا۔

شیرین کوٹھے، رسالپور، کابل ریور، نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں میں آٹے کا20کلو کاتھیلا900کی بجائے 1200 میں فروخت ہونے لگا تو ضلعی انتظامیہ نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ زخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔