فیروزوالا میں ایل پی جی گیس سے بھرا کنٹینردھماکے سے پھٹ گیا

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2020 11:02am
فائل فوٹو

لاہور:فیروزوالا کے علاقہ شاہدہ میں ایل پی جی گیس سے بھرا کنٹینر دھماکے سے پھٹ گیا،آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کا واقعہ فیروزوالا کے علاقہ شاہدرہ چوک میں پیش آیا جہاں ایل پی جی سے بھرا ہوا کنٹینر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکااتنا شدید تھا  کہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے،آگ نے قریبی پٹرول پمپ اور گاڑیوں کے ایک اسٹینڈ کو لپیٹ میں لے لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی پٹرول پمپ اور گاڑیوں کے اسٹینڈ پر کھڑی 100سے زائد گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں اور رکشے جل کر تباہ ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا،آگ سے 6افراد معمولی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔