کرونا وائرس سے آج دنیا بھر میں 902 افراد جاں بحق، تعداد 23ہزار سے تجاوز کرگئی

شائع 26 مارچ 2020 05:16pm
فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے آج 902افراد جان سے گئے ۔ آج مزید21 ہزار 282افراد متاثر ہوئے، دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد  چار لاکھ 95ہزار 250ہوگئی۔

دنیا بھر میں زیر علاج 17ہزار169افراد کی حالت تشویشناک ہے۔چین میں آج چھ افراد جان سے گئے۔

دوسری جانب امریکا میں 10،اسپین میں442،جرمنی میں23،ایران میں157،سوئٹرز لینڈ میں19،نیدرلینڈز  میں 78، بیلجیم میں 42 اور پرتگال میں 17 افراد لقمہ اجل بنے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ 19ہزار 700 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔