پشاور : تیز بارش سے موسم خوشگوار،آسمان پر کالے بادلوں کا راج
فائل فوٹوپشاور میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، آسمان پر کالے بادلوں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹۓ کے دوران میر کھانی 13، دیر 12،بنوں 11، پاراچنار 10،چترال 07،پشاور 05،سیدوشریف ،چراٹ 03،کاکول 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور میں صبح سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی۔
اگلے 24گھنٹے کے دوران چترال ،دیر، پشاور، چارسدہ ، کالام ، سوات، بونیر، شانگلہ، صوابی، مردان، ابیٹ آباد، مانسہرہ ، کرم ،وزیرستان ، ڈی آئی خان ، بنوں اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔