پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، گھر کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2020 10:55am
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا،بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تاہم نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

خانیوال، شجاع آباد، جہانیاں اور احمد پور سیال سمیت کئی مقامات پر بارش کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔

چنیوٹ، کہروڑ پکا، قصور اور ننکانہ صاحب سمیت کئی اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ عارف والا میں بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔