پی ٹی آئی ایم پی اےعبدالسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق

شائع 27 مارچ 2020 10:50am

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رُکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، عبدالسلام آفریدی مردان کے متاثرہ علاقے منگا میں مسلسل موجود رہے۔

ویڈیو میسج میں پی ٹی آئی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ منگا ان کا حلقہ ہے اور ان کو مناسب نہیں لگا کہ وہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر گھر پر بیٹھتے اس لیے وہ لوگوں کے بیچ موجود رہے۔

پی ٹی آئی کے ایم پی اے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔