کرونا سے معاشی طور پر متاثرہ25لاکھ گھرانوں کےلئے چار ہزار روپے ماہانہ کے پیکج کا اعلان

شائع 28 مارچ 2020 04:36pm
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نےکرونا سے معاشی طور پر متاثرہ25لاکھ گھرانوں کےلئے چار ہزار روپے ماہانہ کے پیکج کااعلان کر دیا۔ وزیراعلی سردارعثمان بزدار کہتے ہیں کہ کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔

ایوان وزیراعلی میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے میں کرونا کے باعث معاشی طور پر متاثر ہونے والے 25لاکھ خاندانوں کے لئے 10ارب روپے کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کر نے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی جبکہ علاج کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے ڈاکٹرزکوشہدا پیکج دیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کورونا ریلف پیکج کے تحت 18ارب کے صوبائی ٹیکسسز معاف کئے جائیں گے جبکہ جیل میں قید معمولی جرائم کے3100قیدیوں کو 90روز کے لئے رہائی بھی دی جائے۔

وزیراعلی نےصوبے میں کرونا کے530 مریضوں کی تصدیق کردی ان کاکہنا تھاکہ پی کےایل آئی کو تشخیص کےلئے کِٹس فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ وزیر خزانہ نےکہاکہ عبوری امداد کےلئے حکومت آن لائن فارم فراہم کر یں گی اولین ترجیح محکمہ صحت کو فنڈز کی فراہمی ہے ۔