چین سےامدادی سامان لےکر ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2020 10:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:برادر ملک کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،چین سے6 ٹن امدادی سامان لےکر ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ۔

مشکل کی گھڑی میں چین پاکستان کیساتھ ساتھ ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چین کا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز  اسلام آباد پہنچا ہے۔

خصوصی پرواز میں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے،جس میں وینٹی لیٹرز ،ماسک اور میڈیکل کی دوسری طبی و حفاظتی اشیاء شامل  ہیں۔

 چینی سفیر امدادی  نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا۔