ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن منسوخ
فائل فوٹواسلام آباد:ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی اجازت کا جاری نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔
ملک بھر میں بین الاقوامی پروازوں کی اجازت کانوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا،این ڈی ایم اے نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری اور چیف کمشنر اسلام آباد کو منسوخی کے حوالے سے نیا مراسلہ جاری کردیا ۔
این ڈی ایم اے نے ایئرپورٹس کےقریب قرنطینہ بنانےکافیصلہ کیا تھا،چاروں صوبوں اوراسلام آباد انتظامیہ کو ہوٹلز کرائے پر لینے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔
این ڈی ایم اے نے 5اپریل سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہونے کی نویدسنائی تھی تاہم این ڈی ایم اے نے مراسلہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔