کورونانےمزیدپھیلناہےشکر ہےیورپ کی طرح یہ وباء یہاں نہیں پھیلی،وزیراعظم
فائل فوٹوراولپنڈی :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوروناکی وباء نےمزید پھیلنا ہے شکر ہے کہ یورپ کی طرح یہ وباء یہاں نہیں پھیلی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال راولپنڈی کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کی اپ گریڈیشن اورسہولتوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 70کی دہائی تک سرکاری اسپتالوں کامعیار بہت اچھاتھا تاہم وقت کے ساتھ اسپتالوں میں علاج کامعیارگرتا گیا ۔
عمران خان نے بتایاکہ ڈاکٹرزاورطبی عملےکوتحفظ کایقین دلانا چاہتا ہوں،15جنوری کوچین میں وبا ءپھلنے کے بعد ہم نے تیاری شروع کردی تھی ،وباءسے محفوظ رہنے کیلئے تیاریاں بروقت شروع کی گئیں،ابھی کوروناکی وباء نےمزید پھیلنا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ یورپ کی طرح یہ وباء یہاں نہیں پھیلی ،امریکانے ہیلتھ ورکرزکیلئےویزےکھول دیئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے چیلنج سے نمٹنے میں چینی معاونت اورامداد پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں طبی آلات کی طلب میں اضافہ ہواتاہم چین نےطبی آلات کی فراہمی میں پاکستان کوترجیح دی ۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ دنیا بھرمیں ہیلتھ ورکرزپرکام کا دباؤبڑھ رہا ہے ، آئسولیشن سینٹرزمیں طبی عملےکوحفاظتی کٹس دی جارہی ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔