پنجاب میں لاک ڈاؤن کے 11ویں روز سختی میں مزید اضافہ

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 10:28am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں لاک ڈاؤن کے 11ویں روز سختی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے،صوبے بھر میں دکانیں بند اورسڑکوں پر ٹریفک کم ہے۔

پنجاب بھرمیں لاک ڈاؤن کے گیارہویں روز باہر نکلنے والوں پر سختی میں اضافہ کردیاگیا ہے،جگہ جگہ رکاوٹیں بڑھادی گئی ہیں جبکہ دکانیں بھی بند ہیں ۔

شہری کہتے ہیں یہ لاک ڈاؤن عوام کی بہتری کیلئے ہےتاکہ جلدی وائرس سے جان چھٹے۔

 مزدور طبقہ کیلئے وزیراعظم نے تعمیراتی کاموں کے آغاز کی نوید تو سنائی ہے جس پر دیہاڑی دارطبقہ حکومتی دعوؤں پر عملدرآمد کا اب انتظار کررہا ہے۔

 دن بھر سڑکوں پرلائن لگائےبیٹھے یہ مزدور دو وقت کی روٹی کیلئےکام کی تلاش کرنے کے ساتھ  کھانا اور راشن ملنے کے بھی منتظر ہیں۔