سندھ میں کورونا وائرس کےحملے،متاثرین کی تعداد 783ہوگئی

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 10:28am
فائل فوٹو

کراچی :  سندھ میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، متاثرین کی تعداد 783ہوگئی، وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے، شہرقائد میں متاثرین کی تعداد 342جبکہ 11افراد لقمہ اجل بنے۔

  سندھ میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،  کورونا سے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ اموات بھی کراچی میں ہوئیں ۔

  کراچی میں 10اور حیدرآباد میں ایک شخص جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوچکی ہے۔

  کراچی میں کوروناوائرس کے 342 کیسز رپورٹ ہوئے،  دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز سکھر میں رپورٹ کئے گئےجہاں تعداد 273 ہوچکی ہے۔

  حیدرآباد میں کوروناوائرس کے 151 کیسز رپورٹ ہوئے،  لاڑکانہ میں 7، شہید بینظیرآباد میں 6، گھوٹکی میں 2  جبکہ دادو اور جیکب آباد میں وائرس کا ایک ایک کیس سامنےآیا۔

  محکمہ صحت سندھ کے مطابق رات گئے سندھ بھر میں 22 نئے کیسز سامنے آئے جن میں 6 کا تعلق کراچی  جبکہ 14 کیسز کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

تمام کیسز مقامی رابطوں سے ایکدوسرے کو منتقل ہوئے ہیں، سندھ بھر میں منتقل ہونے والے کیسز کی تعداد 438 ہوچکی ہے۔