بھارت کوروناکی آڑمیں کشمیرمیں گھناؤنے اقدامات کررہا ہے،وزیرخارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کی آڑمیں کشمیر میں گھناؤنے اقدامات کررہا ہے، روکا نہ گیا توحالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو بیان میں بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کورونا وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہے اوربھارت اس وقت وہ اقدامات اٹھا رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا کی توجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کی طرف ہے ، بھارت اس آڑمیں ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جوبلا جوازہیں، اس وقت کشمیری قیادت اور نوجوان بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کوسہولت دینے کی بجائےبھارت ڈومیسائل قوانین میں تبدیلیاں کررہا ہے، بھارتی اقدام دراصل آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کا ایجنڈا ہے، تمام کشمیری قیادت اورپاکستان بھارت کے اس اقدام کویکسرمسترد کرتا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یقین دلایا کہ وہ ان نئے قواعد کا مسودہ منگوا کر اس کا جائزہ لیں گے ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی انڈونیشن ہم منصب سے ملاقات
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈونیشین ہم منصب کوفون کیااورکورونا وائرس کے پھیلاؤبارے تبادلہ خیال کیا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے پیدا ہونےوالے عالمی چیلنج پربات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں توازن کوبرقراررکھنے کی کوشش کررہے ہیں،سماجی فاصلوں کواپنانے پرزوردے رہے ہیں،معیشت کے پہیے کوحرکت میں رکھنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کووبائی تناظرمیں جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا ۔
انڈونیشیا کی وزیرخارجہ نے پاکستان میں زیرتعلیم انڈونیشین طلباء کا خیال رکھنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔