نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےلئے30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 04:46pm
وزیر اعظم پاکستان عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں کوروناکےساتھ ساتھ بھوک کاسامناہے۔کورونا پوری دنیا کےلئے چیلنج بن گیا ہے۔وائرس غریب اور امیر کی تمیزنہیں کرتا،سب جگہ پھیلتاہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں کیا ہم غریبوں کوکھاناپہنچاسکیں گے؟چین نے2ماہ تک مسلسل ووہان میں لاک ڈاؤن رکھا۔ووہان میں 2ماہ تک گھروں میں کھاناپہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کےلئے1200ارب کاپیکج دیا ہے۔10ملین افرادایس ایم ایس کےذریعے رجسٹریشن کرواچکےہیں۔ملک میں ایگریکلچرمکمل طورپرفعال ہے۔ملک میں گندم کی کٹائی بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہالاک ڈاؤن ہواتو مہنگائی ایک دم سے بڑھ گئی تھی۔کوئی یہ نہ سمجھےکہ پاکستان میں کوروناکا وائرس نہیں۔کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ آئندہ کیا صورتحال ہوگی۔ہمیں بحیثیت قوم وائرس سے لڑیں گے۔

وزیر اعطم کا کہنا تھا کہ وائرس کےخلاف تمام تروسائل بروئےکار لارہےہیں۔کوشش ہےکہ دیہاڑی دار طبقے کوروزگارمل سکے۔چاہتےہیں کہ لوگ گھربنائیں، سڑکیں بنیں۔لوگوں کوبھوک سے بچانے کے لئےتعمیراتی سیکٹر چلارہےہیں۔تعمیراتی سیکٹرمیں انویسمنٹ کرنےوالوں سےذرائع آمدن نہیں پوچھاجائےگا۔تعمیراتی سیکٹر سےفکسڈ ٹیکس لیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا نئےپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں فکسڈ ٹیکس مزیدکم کردیں گے۔اسٹیل اورسیمنٹ پرود ہولڈنگ ٹیکس برقراررکھاگیاہے۔صوبوں کےساتھ مل کرسیلزٹیکس کم کررہےہیں۔پنجاب اورکےپی سیلز ٹیکس2فیصد پرلےآئےہیں۔گھربیچنےوالےپرکیپٹل گین ٹیکس نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےلئے30ارب روپے کی سبسڈی دےرہےہیں۔تعیراتی شعبہ کو انڈسٹری کا درجہ دے رہےہیں۔تعمیراتی شعبہ کیلئےکنسٹرکشن انڈسٹری بورڈ بنایا جارہاہے۔پیکج کا مقصد مزدورطبقےکوریلیف فراہم کرناہے۔لاک ڈاؤن سےشہری علاقوں میں بےروزگاری بڑھی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا مخیرحضرات کا پیسہ فنڈز میں آرہاہے۔فنڈز میں موجود پیسہ غریب عوام پرخرچ ہوگا۔ امریکا نے2ہزارارب ڈالرز کا پیکج دیا ہے۔پاکستان میں8ارب ڈالر کا پیکج دیاہے۔