وزیر اعظم کا تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیتے ہوئے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کا ذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔
وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کوصنعت کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کاذریعہ آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔
عمران خان نے یہ واضح کیا کہ تعمیرات سیکٹر میں ٹیکس فکسڈ کررہے ہیں۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے والوں کوخاص رعایت ملے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اس وقت کامیاب ہوگا۔جب مکمل طور پرلاگو کیاجائےگا۔قوم خود فیصلہ کرےکہ کورونا وائرس کےخلاف جنگ کیسے لڑنی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کوپیکج دینے کامقصد مزدورطبقے کوریلیف دیناہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔