“گندم چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف تفصیلی رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی”
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گندم چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف تفصیلی فرانزک رپورٹ آنے پر کارروئی ہوگی،رپورٹس آنے کے بعد کوئی بااثر لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وعدے کے مطابق گندم اور چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی تحقیقاتی رپورٹ بغیر ردوبدل اور ٹمپرنگ کیے پبلک کر دی گئی، ایسی رپورٹ پبلک کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں میں اپنے مفاد اور مصلحتوں کے باعث ایسی رپورٹس جاری کرنے کی اخلاقی جرات نہیں تھی۔
As promised preliminary reports into sudden price hikes of sugar & wheat have been released immed without alteration/tampering.This is unprecedented in Pak's history.Prev pol ldrships bec of their vested interests & compromises lacked moral courage to order & release such reports
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 5, 2020
عمران خان نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سے تفصیلی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، کمیشن کی رپورٹ 25 اپریل کو آئے گی جس کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹس آنے کے بعد کوئی بااثر اور طاقت ور لابی عوام کا پیسہ نہیں کھا سکے گی۔
I await the detailed forensic reports now by the high-powered commission, which will come out on 25 April, before taking action. InshaAllah, after these reports come out no powerful lobby will be able to profiteer at the expense of our public.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 5, 2020
Comments are closed on this story.