وزیراعلیٰ پنجاب غریب و مستحق خاندانوں کےلئے مالی امدادک بڑھا دی

شائع 05 اپريل 2020 01:55pm
فائل فوٹو

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کےلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پرمستحق خاندانوں کےلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کردیا۔ 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کےلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں چینی ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا وباء کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کو ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ملاقات کی جس میں چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کے کورونا وائرس سے بچاؤ اورعلاج معالجے کےلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایل ڈی اے آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے کے پراجیکٹس پر پیشرفت،شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظرایل ڈی اے نے شہریوں کے ذمے ادائیگیوں کو30اپریل تک موخر کردیا گیا ہے۔