افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان طورخم سرحدکو کھول دیا گیا
فائل فوٹوپشاور:افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان طورخم سرحد کوکھول دیا گیا،صرف پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین بارڈر کراس کر سکیں گے۔
بارڈر حکام کے مطابق افغان عوام کے ساتھ اظہاری یکجہتی اور انسانی ہمدردی کے تحت بارڈر کو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
پاکستان میں پھنسے سینکڑوں افغان مہاجرین طورخم سرحد پہنچ گئے جہاں پر ان کی بارڈر کراس دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
بارڈر حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین بارڈر کراس کر سکیں گے جبکہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام کے مطابق پاک افغان طورخم سرحد تین روز یعنی 9اپریل تک کھلا رہے گا، طورخم بارڈر کھولنے پر افغان شہریوں نے پاکستان فیصلے کا خیر مقدم کرکے شکریہ ادا کیا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔