پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی سے متعلق کیس میں سیکرٹری صحت کل طلب

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2020 10:52am
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی سے متعلق کیس میں سیکرٹری صحت کوکل طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل رجسٹرارپی ایم ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرارکوآفس کا چارج کا سنبھالنے کا حکم دیا گیا تھا ،رجسٹرارگئے تو حکومت نے اپنے گارڈ کھڑے کردیئے، عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے نئے رجسٹرارپی ایم ڈی سی کوتعینات کردیاجس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوسہ نے تعیناتی نہ ہونے کا بتایا۔

 اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سیکرٹری صحت کومنگل کوطلب کرلیا۔

عدالت نے وزارت صحت کے سیکشن آفیسر،ڈی سی اسلام آباد،ایس ایچ اوتھانہ رمنا اوررجسٹرارپی ایم ڈی حفیظ الدین کوبھی طلب کرتے ہوئے نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔

 جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ  تمام فریقین کل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔