آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1ارب38 کروڑ ڈالڑ کی منظوری دے دی

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2020 10:47am
فائل فوٹو

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے کورونا وائرس سے منفی معاشی اثرات کے تناظر میں پاکستان کیلئے 1ارب 38کروڑڈالڑ کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق،ایگزیکٹو بورڈ نے توازن ادائیگی کی صورتحال بہتررکھنےکیلئے 1ارب 38کروڑ60لاکھ ڈالرکی منظوری دی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رقم سے  وائرس کے اثرات میں کمی کی توقع ہے آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، وائرس سے پاکستانی معیشت پر نمایاں اثر پڑا ہے گھروں میں محدود ہونا، عالمی مندی بیرونی سرمایہ کاری میں غیرمعمولی کمی کے نتیجے میں بیلس آف پےمنٹ متاثر ہوا۔

اس سے قبل 13اپریل کو ایشیائی ترقیاتی بینک نےترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث معاشی نقصانات کے ازالے کیلئے20ارب ڈالر کے بڑے پیکج کا فیصلہ کیا تھا۔