افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے طورخم بارڈر کھول دیا گیا
فائل فوٹوپشاور:افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے طورخم بارڈر کھول دیا گیا،40 پاکستانی طورخم سرحد کراس کرکے پاکستان میں داخل ہوگئے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی قونصلیٹ سے فراہم کردہ لسٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی دی گئی ہے۔
پاکستانی قونصلیٹ بارڈر حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،قونصلیٹ میں نام درج نہ کرنے والوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث افغانستان میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں،بارڈر کراس کرنے والوں کو قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تمام افراد کو 14 دنوں تک قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔