وفاقی کایبنہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے مراعاتی پیکج کی منظوری دے دی

شائع 17 اپريل 2020 11:00am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی کایبنہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے مراعاتی پیکج کی منظوری دے دی ،انکم ٹیکس آرڈیننس 2001میں ترامیم کی گئیں ۔

 بلڈرزاورڈویلیپرزکیلئے فکسڈ ٹیکس کا نفاذ ، سیمنٹ اوراسٹیل کے علاوہ تمام مٹیرئیل پرکوئی ودہولڈنگ ٹیکس نہیں ، خدمات کی فراہمی پرودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ ، ٹیکس ادائیگی پردس گنا آمدن کا کریڈٹ وصول کرسکتے۔

 نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے کم لاگت گھروں کے ٹیکس کو90فیصد تک کم کردیا گیا، کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے مراعاتی پیکج آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

ا سکیم کا اطلاق 31دسمبر2020سے پہلے شروع کیے جانے والے منصوبوں اور موجودہ نامکمل منصوبوں پرہوگا،کنسٹرکشن اورلینڈ ڈویلیپمنٹ کے پلانٹ اورمشینری کی درآمد پر دیگرانڈسٹری جیسی سہولت ملیں گی جائیدادوں کی نیلامی پرایڈوانس ٹیکس دس فیصد سے گھٹا کر5فیصد کردیا گیا ۔

 اسکیم کے تحت پبلک آفس ہولڈرز، پبلک کمپنیاں ، رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ،بے نامی داراور اہلخانہ مستثنیٰ نہیں ہوں گے، منی لانڈرنگ، بھتہ خوری یا دہشت گردی سے متعلقہ رقم پر استثنیٰ نہیں ہوگی ، ذاتی رہائش پرسرمایہ جاتی منافع سے ایک دفعہ کی ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

 وفاقی دارالحکومت کی حدود میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اعلان کردہ کیپیٹل ویلیوٹیکس سے استثنیٰ  ہوگا۔