ترکی کی طرف سے پاکستانی ڈاکٹروں کےلئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ
کورنا وائرس کےخلاف جاری جنگ میں چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی مدد کےلئے میدان میں آ گیا۔ترکی کی طرف سے پاکستانی ڈاکٹروں کےلئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ کیا گیا ہے۔
کورنا وائرس کےخلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والےڈاکٹرز کےلئے حفاظتی اشیا ءکا عطیہ کیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ترکی کی طرف سے حفاظتی اشیاء کا عطیہ لیکر ترکش ایئر لائن کا جہاز صبح اسلام آباد پہنچا۔
حفاظتی سامان میں 20ہزار این-95 ماسک اور 18ہزار 500حفاظتی گاون شامل ہیں ہے۔
ترکش قونصلیٹ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے سامان این ڈی ایم اے کے حکام کے حوالےکیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔