وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ آج کیا جائے گا
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹووزیراعظم عمران خان کاآج کورونا ٹیسٹ کےلئےسیمپل لیا جائے گا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان سے ملاقات ہونے کے باعث وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصل ایدھی نے کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ان میں کورنا وائرس کی تصدیق ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم آج کورنا ٹیسٹ کےلئے وزیراعظم عمران خان کا سیمپل لے گی۔ سیمپل لینے کے بعد ٹیسٹ رپورٹ 24 گھنٹے میں آئے گی۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔