وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 09:56am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب  کرلیا ،کورونا وائرس کی صورت حال اور نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے، اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹننٹ جنرل محمد افضل اور معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائر کی صورتحال اور عالمی وبا ءسے نمٹنے کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم تمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ مل کر رمضان المبارک کے دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو کھولی جانے والی صنعتوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔