کورونا سے بچاؤ کیلئے چین سے 18ٹن حفاظتی سامان پاکستان پہنچ گیا

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2020 01:00pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:کورونا سے بچاؤ کیلئے چین سے مزید 18ٹن حفاظتی سامان پاکستان پہنچ گیا،جس میں وینٹی لیٹرز ،ایکسرے مشینیں ، حفاظتی سوٹ ، ماسک  اورحفاظتی عینکیں شامل ہیں۔

کورونا سےحفاظت کیلئے چین سے طبی سامان کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی، قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18ٹن حفاظتی سامان لے کر نیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔

طبی سامان میں 119وینٹی لیٹرز، 15ایکسرے مشینیں اور200تھرمل گنز شامل ہیں،ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے ذاتی حفاظتی اشیاء بھی منگوائی گئیں ہیں، 2 لاکھ 90 ہزار سرجیکل ماسک اور 15 ہزار حفاظتی سوٹ بھی سامان میں شامل ہیں، 30 ہزار دستانوں کے جوڑے اور 5 ہزار حفاظتی عینکیں بھی خریدی گئیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اوراین ڈی آرایم ایف کے سربراہ نے سامان وصول کیا ،چیئرمین این ڈی ایم اے نے طبی سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان یومیہ 30سے 40ہزارٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہیں تاہم عملے کی دستیابی پریہ عمل روزانہ کی بنیاد کیا جائے گا۔

سربراہ نیشنل ڈیزاسٹرریلیف مینجمنٹ فنڈ نے بتایاکہ 50ملین ڈالرزکا سامان آیا ہے،105ملین ڈالرز کا مزید سامان آئے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک سے 60ملین ڈالرز اورفرینچ بینک سے 40ملین ڈالرز ملیں گے۔