ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک خاتون شہید
فائل فوٹوبھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون شہید،ایک بچی زخمی ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز نے جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 36 سالہ یاسمین بی بی شہید جبکہ 8 سالہ معصوم بچی عطیبہ ظہیر زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔رواں سال ایل اوسی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکاہے ۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ مودی سرکار ہندتوااور سیفران دہشتگردی کےنظریے پرعمل پیر اہے ۔
بھارتی فوج نے 2019 میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 52 افراد شہید اور 261 زخمی ہوئے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔