چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کادورہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کےسربراہان بھی ساتھ تھے۔قومی کوآرڈینیٹر کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ان کے ساتھ تھے۔ این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹرلیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔
جنرل ندیم رضا کو کورونا وبا کی ابتک کی صورتحال اس کی روک تھام کےلئے اٹھائے گئے اقدامات پربریفنگ دی گئی۔
سول انتظامیہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے فراہم کی گئی سپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔
جنرل ندیم رضا نے قومی کوششوں کےحوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تعریف کی ۔تمام فریقین کو قلیل مدت میں بروقت اعدادوشمار کی فراہمی اور فیصلوں سے آگاہ کرنے کے عمل کو سراہا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔