ایل او سی پر فائرنگ:بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب،پاکستان کا احتجاج

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2020 09:46am
فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارتی قابض افواج کی جانب سے 29اپریل کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی،بھارتی فائرنگ سے کئی شہری زخمی ہوئے،کیرنی سیکٹر پر فائرنگ سے 2خواتین شہید جبکہ  ایک بچہ اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کےسخت احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے ابھی تک 919بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں،مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،نہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فارقی نے مزید کہا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔