پرویزمشرف کوباہربھیجنےکافیصلہ دانش مندانہ ہے،شیخ رشید

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2016 07:40am

sheikh-rahseed-ho

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر استعفی دینے کی باتیں کرنے والے آج کہاں ہیں ، ضیا الحق نے بھی آئین توڑا تھا،پیپلز پارٹی کو سیاست کیلئے موقع چاہیے۔

بھارت روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے،بلاول بھٹو بیان دینے سے پہلے یہ سوچیں کہ انہیں کی حکومت میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیا گیا تھا،پرویز مشرف کو روکنے کیلئے خوب بھڑکیں ماری گئیں،مگر وہ باہر چلے گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ضیاء الحق دور میں بھی آئین توڑا گیا تھا، پیپلزپارٹی مقتدر حلقوں کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہے،آ صف زرداری اگر اینٹ سے اینٹ بجانے والی بات پر معافی مانگ لیں تو واپس آسکتے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہرجماعت میں مصطفٰی کمال پیدا ہوسکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاک بھار ت ٹاکرا ان کیلئے فائنل میچ کی حیثیت رکھتا ہے،قومی ٹیم جیتے یا ہارے قوم ان کے ساتھ ہے۔