کراچی :رینجرز کی چوکی پر دستی بم حملہ ،تین اہلکار زخمی
کراچی :کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں رینجرز کی چوکی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ، چوکی کو بھی نقصان پہنچا ، ڈی جی رینجرز کہتے ہیں کہ حملے لسانی اور دہشت گرد تنظیمیں کر رہی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے کورنگی کراسنگ پر واقع رینجرز کی چوکی پر دستی بم پھینکا ، دھماکے سے چوکی پر موجود تین رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ چوکی کا ایک حصہ تباہ ہوگیا اور وہاں موجود موٹرسائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی رینجرز اوراعلی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرز پر حملوں میں لسانی اور دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔علاقہ مکین بھی موقع پر اکٹھا ہوکر رینجرز کے حق میں مظاہرہ کرنے لگے۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے حملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔