ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان
اسلام آباد :اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور ڈویژن میں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فاٹا، اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ، لاہور ، بنوں کوہاٹ اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں چون ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ برفباری کالام میں تین انچ ریکارڈ کی گئی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔