فلم رئیس میں ماہرہ کو مات دینے آرہی ہیں سنی لیونی
ممبئی:بولی ووڈ کی آنے والی فلم رئیس کے چرچے چاروں طرف پھیلے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ہے فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار کام کرنا۔لیکن اب فلم میں ایک اور سرپرائز آرہا ہے جسے جان کر تمام لوگ دنگ رہ جائیں گے اور وہ سرپرائز ہے فلم میں سنی لیونی کی موجودگی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی معروف متناز عہ اداکارہ سنی لیونی بھی اب فلم رئیس کا حصہ ہونگی،سنی فلم میں ایک آئٹم سانگ کریں گی۔
فلم کے ہدایتکار کو انیس سو اسی کی دہائی کا ماحول دکھانا تھا جس میں ماضی کی مشہور فلم قربانی کے گانے لیلیٰ او لیلیٰ کو فلمانے کیلئے ایک اداکارہ کی ضرورت تھی جو زینت امان کی جگہ لے سکے۔
اس سانگ کیلئے سنی لیونی کا نام شاہ رخ خان نے دیا تھا جسے سنی نے فوراً قبول کرلیا ،گانے کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔