مولابخش چانڈیو کی ن لیگ پر شدید تنقید

شائع 20 مارچ 2016 02:27pm

maulabux_image

حیدرآباد:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہ کہتے ہیں حکومت نے سابق صدر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر دراصل ان کے احسانوں کا بدلہ چکایا ہے ۔

حیدرآباد میں صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے بھی گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا، کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے تحریک کا آغاز کردیا، ہمارا احتجاج پرویزمشرف کے جانے پر نہیں بلکہ ن لیگ کی منافقت کیخلاف ہے،ن لیگ کے وزرا آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے کئی سال عمر قید کاٹی، مگر وہ دونوں بھائی چند دنوں میں ہی جیل میں دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، مشرف کےاحسانوں کا بدلہ ن لیگ نے مشرف کو باہر بھیج کر چکایا ہے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ریڈ کارپیٹ کی بات کرنے والے یہ سوچیں کو اس وقت پرویز مشرف ملک کا صدر تھا۔