کراچی:سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے11سالہ بچہ جاں بحق
کراچی:سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، خوف میں مبتلا سیکیورٹی گارڈ نے گیارہ سالہ بچے کی شرارت پر جان لے لی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے خوف کے مارے بچے گولی مار ڈالی کیونکہ وہ سائیکل پر علاقے میں خوفناک ماسک لگا کر گھوم رہا تھا۔
اطلاع ملنے پر گھر والے جائے وقوع پر پہنچے تو گیارہ سالہ علی حسن سڑک پر مردہ حالت میں پڑا تھا،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق چہرے پر گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔
فیروز آباد پولیس نے ملزم غلام نبی نامی سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔