پنجاب:بلدیاتی الیکشن،76 نشستوں پر پولنگ کاعمل جاری
لاہور:پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں باقی رہ جانے والی چھہتر نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پنجاب کی مختلف یونین کونسلوں کی چھہتر نشستوں پر بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا،لاہور میں پانچ یونین کونسلوں میں جنرل کونسلر کی نشستوں پر الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔کا غذات نامزدگی جمع نہ ہونے،امیدواروں کے انتقال یا دیگر وجوہات کی بناء پر ان نشستوں پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔