کراچی :سائیٹ میں فیکٹری میں آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی :کراچی کے علاقے سائیٹ میں واقع پینٹ فیکٹری میں لگی آگ پرکئی گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد قابو پالیا گیا۔ فائربریگیڈکی آٹھ گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
سائیٹ میں واقع پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جلد ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔فیکٹری میں ایمرجنسی اورفائرایگزٹ نے ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈائریکٹرمیونسپل سروسزمسعودعالم کاکہنا ہے کہ کیمیکل کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔آگ کے باعث فیکٹری کی بنیادیں کمزورہوگئیں ہیں اورکسی بھی وقت عمارت گرسکتی ہے۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کی بیسمنٹ میں لگی۔آگ کوبڑھنے سے روکنے کیلئے فیکٹری میں رکھے کیمیکل سے بھرے ڈرم بھی ہٹادیئے گئے۔ تاہم کئی ڈرمزآگ کی لپیٹ میں آگئے،فائربریگیڈکی آٹھ گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہدکے بعد آگ پرقابو پالیا۔آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا کیمیکل اوردیگرسامان جل خاکسترہوگیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔