ٹنڈومحمد خان:زہریلی شراب پینے سے 16افراد ہلاک
ٹنڈو محمد خان:ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سےسولہ افراد جاں بحق ہوگئے،کئی افراد تاحال بےہوش ہیں جبکہ سولہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقے کریم آباد میں زہریلی شراب پینے سےسولہ افراد جاں بحق ہوگئے،ہلاک افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔
زہریلی شراب پینے کے باعث دو درجن سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹنڈومحمد خان اور لیاقت اسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا،ٹنڈو محمدخان اسپتال میں چار جبکہ لیاقت اسپتال حیدرآباد میں پانچ افراد دم توڑ گئے،سولہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں حیدرآباد سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔