سندھ :پولیس اہلکاروں کی نفری کم قرار

شائع 22 مارچ 2016 02:21pm

khawaja_image

کراچی :کراچی میں ساڑھے چھ ہزار پولیس کی کمی ہے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے سندھ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا، بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

یہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا پہلا دورہ تھا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کاخاتمہ سب کو مل کر کرنا ہوگا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد گواہی کیلئے کوئی عدالت نہیں آتا، گواہ کے بغیر مقدمات پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔