یوم پاکستان پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

شائع 23 مارچ 2016 05:49pm

flypast_image

اسلام آباد:یوم پاکستان کی پریڈ میں جنگی طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا۔ پائلٹوں کی مہارت دیکھ کر سب دنگ رہ گئے،جے ایف تھنڈر طیاروں نے دشمن پر ہیبت طاری کردی ۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں عسکری قوت کے ساتھ فضائی قوت کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا اقبال کے شاہینوں نے سرِ فلک پرواز کرکے سب کو حیران کردیا۔لڑاکا طیاروں نے باری باری سلامی کے چبوترے پر آکر مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا تو دشمن پر ہیبت طاری کردی ۔ شیر دل فارمیشن نے فضا میں رنگ بکھیرکر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔فضائی مظاہرے میں پاک فضائیہ کے ایف سولہ اور میراج سمیت دیگر طیاروں نے فضائی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

پاک افواج کے اسپیشل سروس گروپ کے جوانوں نے پیراٹروپنگ ڈائیونگ کی۔پیرا ٹروپنگ کے مظاہرے کے بعد صدر ممنون حسین کو قومی پرچم پیش کیا گیا۔فلائی مارچ پاسٹ سے دشمن پر یہ واضح کردیا گیا کہ جارحیت کی صورت میں نہ صرف زمین سے بلکہ فضا سے بھی اس پر قہر نازل ہوگا۔