لیونا ڈوڈکیپریو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے جاپان پہنچ گئے
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنی فلم "دا ریویننٹ" کی پروموشن کیلئے جاپان میں موجود ہیں جہاں جلد ہی فلم کے پریمیئر کا انعقاد کیا جائے گا۔
اکیڈمی ایوارڈ،بافتا ایوارڈ،کریٹک چوائس ایوارڈ اور حال ہی میں بہترین اداکار کیلئے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے لیونارڈو ڈی کیپریو ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔
پریس کانفرنس میں لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا تھا کہ ایوارڈ حاصل کرنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن ہم فلمیں صرف ایوارڈ کیلئے نہیں بناتے،ہمارا مقصد اچھے کام اور اچھی چیز کو آگے لانا ہوتا ہے اور ہم بہترین فلمیں بناتے رہیں گے۔
لیو نارڈو نے کہا کہ سینما معاشرے پر گہرا اثر ڈالتا ہت اور مجھے فخر ہے کہ میں سینما کی عظیم تاریخ کا حصہ ہوں۔لیونارڈو کی فلم "دا ریویننٹ" کی میں ہیو گلاس نامی شخص خود پر ڈھائے گئے مظالم کا بدلہ لیتا ہے،لیونارڈو فلم میں قبائلی کے روپ میں نظر آئیں گے ۔
ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم "دا ریویننٹ" گزشتہ سال کرسمس کے موقع پرنمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔ تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ فلم اب تک دنیا بھر میں اڑتالیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔