بگ باس 10:سلمان کے بیان سے کلرزانتظامیہ پریشان

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2016 11:30am

bigg boss

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مقبول اور متناز عہ رئیلٹی شو بگ باس کے مشہور میزبان اداکار سلمان خان نے اگلے سیزن کے حوالے سے حیرا ن کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا معاوضہ بڑھایا جائے ورنہ وہ شو کو خیر باد کہہ دیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان کی بے تحاشہ مقبولیت کی ایک وجہ ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی بھی ہے۔

سلمان ہر سال بگ باس میں میزبانی کے فرائض انجام دینے کیلئے ایک بڑی رقم وصول کرتے ہیں،اطلاعات کے مطابق یہ معاوضہ بھارت کے کسی بھی شو کی میزبانی سے دس گنا زیادہ ہے۔

لوگوں کو سلمان کی بگ باس میں شمولیت ،ان کی میزبانی کاا نوکھا انداز بے انتہا پسند ہے یہ ہی وجہ ہے کہ سلمان ہرسال اپنے معاوضے میں اضافہ کردیتے ہیں۔

اس سال بھی سلمان نے بگ باس سیزن 10میں میزبانی کیلئے کلرز انتظامیہ سے ایک ایپی سوڈ کیلئے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے جسے سن کر چینل انتظامیہ کے ہوش اڑ گئے ہیں،سلمان نے معاوضہ بڑھانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شو کی غیر معمولی کامیابی کی ایک بڑی وجہ میری موجودگی ہے،لوگ میری وجہ سے بگ باس دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بگ با س سیزن 9کی میزبانی کیلئے سلمان نے ایک ایپی سوڈ کیلئے آٹھ کروڑ روپے وصول کئے تھے۔